ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش

News Image

اداکارہ ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، شوبز کے اس جوڑے نے اپنے بیٹے کا نام ازمیر رکھا ہے۔ جوڑے نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرنے کے ساتھ نام کا بھی اعلان کیا۔ اس خبر کے بعد ساتھی اداکاروں، دوستوں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ ماورا اور امیر نے برسوں کی دوستی اور ٹیلی ویژن ڈراموں میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد فروری 2025 میں شادی کی تھی اور یہ ان دونوں کا پہلا بچہ ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم