واٹس ایپ میں ریسٹرکٹڈ چیٹس فیچر کی آزمائش جاری

News Image

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اینڈرائی کے بیٹا صارفین کے لیے ریسٹرکٹڈ چیٹس نامی نیا فیچر متعارف کرانا شروع کر دیا ہے۔ اس فیچر کا مقصد انفرادی چیٹس کو موجودہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سے آگے اضافی تحفظ فراہم کرنا ہے۔ یہ فیچر ایسے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار کیا گیا ہے جن میں تھرڈ پارٹی ٹولز، ترمیم شدہ ویب کلائنٹس یا اے آئی ایجنٹس لنک کیے گئے ڈیوائسز کے ذریعے صارف کی گفتگو تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ریسٹرکٹڈ چیٹس فعال کرنے کے بعد متعلقہ چیٹ کو واٹس ایپ ویب، دوسرے فونز اور دیگر لنکڈ ڈیوائسز سے بھی رسائی حاصل نہیں ہو سکے گی۔ یوں حساس گفتگو کو کسی اضافی ڈیوائس کے ذریعے پڑھنے یا آگے منتقل کرنے کا امکان کم ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ محدود چیٹس میں موصول ہونے والی میڈیا فائلیں خودکار طور پر فون کی گیلری میں محفوظ نہیں ہوں گی جبکہ چیٹ ایکسپورٹ کا آپشن بھی غیر فعال کر دیا جائے گا۔ اس سے صارف کو اپنی گفتگو اور میڈیا کو بیرونی طور پر محفوظ یا منتقل کرنے پر مزید کنٹرول ملے گا۔ ریسٹرکٹڈ چیٹس میں میٹا اے آئی کی سہولیات بھی دستیاب نہیں ہوں گی جس سے چیٹ کے مواد کو اے آئی فیچرز کے ذریعے تجزیہ کیے جانے کا ایک راستہ بھی بند ہو جائے گا۔ یہ فیچر فی الحال اینڈرائی بیٹا ٹیسٹرز کے لیے جاری کیا جا رہا ہے جبکہ عام صارفین کے لیے اس کی دستیابی کی حتمی تاریخ واضح نہیں کی گئی۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم

⚡
YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Kuch bhi poochein — Roman Urdu mein jawab dunga.