یوٹیوب پر سائن ان کا ایک اور مسئلہ، صارفین کو اکاونٹ کھولنے میں مشکلات

News Image

یوٹیوب نے حال ہی میں ٹی وی اور گیمنگ کنسولز پر بعض صارفین کو سائن ان نہ ہونے والے ایک مسئلے کو ٹھیک کیا تھا، لیکن اسی دوران ویب صارفین کے ایک گروہ کو لاگ ان کی ایک اور خرابی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ لگ بھگ دو ہفتوں سے کچھ صارفین رپورٹ کر رہے ہیں کہ ان کے گوگل اکاونٹس دیگر سروسز پر معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں لیکن وہ اپنے براوزر میں یوٹیوب پر سائن ان نہیں کر پا رہے۔ سماجی رابطے کے ایک پلیٹ فارم ریڈ اٹ صارف کے مطابق اس نے کوکیز صاف کیں، مختلف براوزرز استعمال کیے، ان کاگنیٹو موڈ آزمایا، پاس ورڈ تبدیل کیا اور دوسرے کمپیوٹر سے سائن ان کرنے کی بھی کوشش کی، لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ متاثرہ اکاونٹس یوٹیوب کی موبائل ایپ میں اب بھی معمول کے مطابق کام کر رہے تھے۔ یوٹیوب کمیونٹی میں سامنے آنے والی ایک اور رپورٹ میں بھی یہی صورتحال بیان کی گئی۔ صارف اپنے گوگل اکاونٹ تک معمول کے مطابق رسائی حاصل کر پا رہا تھا جبکہ گوگل ڈیش بورڈ اور گوگل ٹیک آوٹ بھی اس کے یوٹیوب ڈیٹا کو درست طور پر پہچان رہے تھے۔ تاہم براوزر کے ذریعے یوٹیوب میں سائن ان کرنے کی ہر کوشش ناکام ہو رہی تھی اور اس کے بعد سکرین پر سائن ان سے متعلق خرابی کا پیغام ظاہر ہو رہا تھا۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم

⚡
YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Kuch bhi poochein — Roman Urdu mein jawab dunga.