ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان چیمپئنز کو این او سی نہ مل سکا، ایونٹ سے باہر

News Image

پاکستان چیمپئنز نے تصدیق کی ہے کہ ٹیم جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت نہیں کر سکے گی۔ پاکستان چیمپئنز کے مالک کامل خان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے مطلوبہ این او سی جاری نہ کرنے کا اپنا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ کامل خان نے باضابطہ طور پر اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کی درخواست کی تھی اور ٹیم کی شرکت کے حوالے سے ہونے والی بات چیت میں بھی مسلسل مصروف رہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے اختیار اور اس کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، ہمیں اس بات پر افسوس ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں کو کرکٹ کے ان عظیم لیجنڈز کے عالمی ایونٹ میں پاکستان چیمپئنز کی نمائندگی کرنے کا موقع نہیں مل سکے گا۔ ہم اپنے کھلاڑیوں اور مداحوں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے صبر، سمجھ بوجھ اور مسلسل حمایت کا مظاہرہ کیا۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم

⚡
YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Kuch bhi poochein — Roman Urdu mein jawab dunga.