شاہد آفریدی نے حسن نواز کی بھارت کے خلاف اننگز کو گولڈ میڈل کے قابل قرار دے دیا

News Image

سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے بھارت کے خلاف حسن نواز کی شاندار اننگز کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اعلی معیار کی اور ہر لحاظ سے گولڈ میڈل کے قابل اننگز کھیلی۔ شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی ہمت نہ ہاریں، ٹیم کا مقابلہ کرنے کا انداز بہت پسند آیا۔ انہوں نے حسن نواز کے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہر لحاظ سے گولڈ میڈل کے لائق اننگز تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر بھارت نے بہتر کرکٹ کھیلی اور کامیابی حاصل کی، لیکن پاکستانی کھلاڑیوں نے بھرپور مقابلہ کیا جو قابل تعریف ہے۔ سابق کپتان محمد یوسف نے بھی حسن نواز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زبردست کھیل پیش کیا اور بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی اچھی فارم کا سلسلہ برقرار رکھا۔ محمد یوسف نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ حسن نواز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان نے کامیابی کے حصول کے لیے کھیل کے مختلف شعبوں میں مثبت پیش رفت کی ہے۔ واضح رہے کہ حسن نواز نے ایشین گیمز کے فائنل میں بھارت کے خلاف 51 گیندوں پر 96 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 7 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم

⚡
YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Kuch bhi poochein — Roman Urdu mein jawab dunga.