کوٹلی: شرپسند عناصر کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شدید زخمی

News Image

آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے علاقے کالا ڈھاب میں شرپسند جتھے کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل عبدالروف شدید زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ فسادی عناصر نے راستے بند کر رکھے تھے جس پر شہریوں کی مشکلات کے ازالے اور ٹریفک بحال کرانے کے لیے پولیس نے کارروائی کی۔ اس دوران مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل عبدالروف گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی کانسٹیبل کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ یہ واقعہ مذکورہ جتھے کے پرامن ہونے کے دعووں کی نفی اور اس کے پرتشدد طرز عمل کا کھلا ثبوت ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم

⚡
YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Kuch bhi poochein — Roman Urdu mein jawab dunga.