اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس اسلام آباد پہنچ گئے

News Image

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان پہنچ گئے جہاں وہ اعلی قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ پاک بھارت جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے ہیڈکوارٹرز اور این ڈی ایم اے کا دورہ کریں گے۔ انتونیو گوتریس نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر اسلام آباد پہنچے جہاں قائم مقام سیکریٹری خارجہ نبیل منیر نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل دورے کے دوران صدر مملکت، وزیراعظم، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ پاک بھارت یواین فوجی مبصر گروپ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی ان کے شیڈول میں شامل ہے۔ انتونیو گوتریس نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں بریفنگ میں بھی شرکت کریں گے جہاں پاکستان کی عالمی امن و سلامتی، انسانی امداد اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی کوششوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا دورہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کا اہم موقع فراہم کرے گا۔ دورے کے دوران عالمی امن اور پائیدار ترقی کے لیے انتونیو گوتریس کی قیادت اور خدمات کا اعتراف بھی کیا جائے گا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ انتونیو گوتریس کا دورہ اقوام متحدہ کے کثیرالجہتی نظام کے لیے پاکستان کی مضبوط حمایت کا عکاس ہے۔ پاکستان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں سے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم

⚡
YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Kuch bhi poochein — Roman Urdu mein jawab dunga.