سرگودھا میں پولیس پارٹی پر فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی

News Image

سرگودھا کے تھانہ کوٹ مومن کی حدود میں ملزمان کی پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 15 پر واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تو ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن انصر عباس، سب انسپکٹر فیاض اور ڈرائیور کانسٹیبل لیاقت زخمی ہو گئے۔ واقعے کا آئی جی پنجاب عبدالکریم نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی اور ڈی پی او سرگودھا کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ ڈی پی او سرگودھا کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ علاقے میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن جاری ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم