
شہر قائد میں کراچی پولیس چیف آزاد خان نے لیڈی افسر سمیت 3 پولیس افسران کی تعیناتی کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ڈی ایس پی قرت العین کو ایس ڈی پی او فریئر سب ڈویژن ڈسٹرکٹ ساوتھ، ڈی ایس پی محمد سلیم خان مروت کو ایس ڈی پی او کھارادر سب ڈویژن ڈسٹرکٹ ساوتھ جبکہ ڈی ایس پی خلیل احمد کو ڈی ایس پی صدر سب ڈویژن ڈسٹرکٹ ساوتھ تعینات کر دیا گیا۔
News Source: Express News
Tags
Pakistan