آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہاز پر حملہ، 11 بھارتی شہری زخمی

News Image

آبنائے ہرمز میں عمان کے ساحل کے قریب پاناما کے پرچم بردار تیل بردار جہاز ایم ٹی آن پیس کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہاز کو ایک نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا جس کی تصدیق برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ادارے نے بھی کی ہے۔ تاہم ابتدائی رپورٹ میں جہاز کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تھا تاہم اب بتایا گیا ہے کہ یہ پاناما کے پرچم بردار تیل بردار جہاز ایم ٹی آن پیس ہے لیکن حملے کی نوعیت اور حملہ کس نے کیا اس حوالے سے معلومات دستیاب نہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ منگل 6 اکتوبر کو اس وقت پیش آیا جب جہاز آبنائے ہرمز سے گزر رہا تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جہاز پر مجموعی طور پر 19 افراد سوار تھے جن میں 17 بھارتی شہری تھے۔ حملے میں زخمی ہونے والے 12 افراد میں سے 11 کا تعلق بھارت سے ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے بتایا کہ حملے کے بعد عمانی حکام نے زخمی افراد کو جہاز سے نکال کر طبی امداد کے لیے عمان کے شہر خصب منتقل کیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملے کے جواب میں ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کر دیا تھا اور بغیر اجازت گزرنے والے جہازوں کو واپسی بھیجا جا رہا ہے جس سے دنیا میں تیل و گیس کی ترسیل متاثر ہوئی اور قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم

⚡
YourBolt AI
⚡

Hi! I am YourBolt AI

Ask me anything in English or Roman Urdu

Open Full AI Chat
Capital of Pakistan? Cricket update Urdu Shayari How are you?