
سنگاپور کے گالف کورس پر آخری لمحات تک سانسیں روک دینے والے اعصاب شکن مقابلے کے بعد فتح کا ہما بالآخر کس کے سر بیٹھا؟ 35 ویں سنگاپور اوپن سینئر امیچر گالف چیمپئن شپ 2026 میں پاکستان کے احمد ظفر حیات نے عالمی حریفوں کو پچھاڑتے ہوئے شاندار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ تین کڑے راؤنڈز پر مشتمل اس سنسنی خیز معرکے میں احمد ظفر نے 73، 74 اور 76 کے اسکور کے ساتھ مجموعی طور پر 223 (+7) بنا کر میدان مارا۔ مگر سسپنس یہیں ختم نہیں ہوا! پاکستان کے بریگیڈیئر (ر) عمر اعجاز نے بھی آخری دم تک لڑتے ہوئے 77، 80 اور 72 کے راؤنڈز کھیل کر 229 (+13) کے مجموعی اسکور کے ساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔ تیسرے پاکستانی کھلاڑی محمد عبداللہ منان 250 (+34) کے اسکور پر ایونٹ مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔ 20 ستمبر کو سنگاپور کے کڑے امتحان کے لیے روانہ ہونے والے ان قومی ہیروز کی اس یادگار کارکردگی پر پاکستان گالف فیڈریشن نے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
News Source: Express News