ڈیوٹی کی تبدیلی؛ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے اپنے ہی چار ساتھی اہلکاروں کو بھون ڈالا

News Image

مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج، نیم فوجی دستوں اور پولیس اہلکاروں میں ذہنی دباو اور پست ہمتی کے باعث خودکشی اور معمولی باتوں پر جھگڑے میں ایک دوسرے پر حملے کے واقعات عام ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں سیوا دو پن بجلی منصوبے کے کیمپ میں نیم فوجی دستے سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار کی فایرنگ سے اس کے چار ساتھی ہلاک ہو گیے۔ یہ واقعہ منگل کی شام ڈیوٹی تبدیل ہونے کے دوران نیم فوجی دستے کے اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد پیش آیا تھا تاہم فایرنگ کی اصل وجہ اور جھگڑے کی نوعیت سے متعلق تفتیش جاری ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے ہیڈ کانسٹیبل اودھیش سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا جس نے سرکاری بندوق سے اپنے ہی ساتھی اہلکاروں پر فایرنگ کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس ہیڈ کوارٹر نے بھی واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے کورٹ آف انکوایری کا حکم دے دیا۔ خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے ماضی میں بھی ایسے واقعات پیش آتے رہے ہیں صرف دو ہزار پچیس میں چار واقعات رونما ہویے جب کہ دو ہزار تییس سے تاحال سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز، آسام رایفلز اور نیشنل سیکیورٹی گارڈ میں دس سے زاید واقعات رپورٹ ہویے ہیں۔ اسی طرح دو ہزار چھبیس میں بھی جولایی کے دوران مغربی بنگال کے مالدا میں ایک بارڈر سیکیورٹی فورس اہلکار کی فایرنگ سے دو ساتھی اہلکار ہلاک ہو گیے تھے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم

⚡
YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Kuch bhi poochein — Roman Urdu mein jawab dunga.