ٹریفک ای چالان اور جرمانے اب بجلی کے بل میں لگ کر آییں گے؟ پریشان کن ترکیب زیر غور

News Image

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر واجب الادا ای چالان کی رقم وصول کرنے کے لیے ایک انوکھا طریقہ زیر غور آیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دلچسپ تجویز بھارت کی سپریم کورٹ نے دی ہے کہ نادہندگان کے ٹریفک جرمانے بجلی کے بل کے ساتھ وصول کرنے کے لیے نظام بنایا جایے۔ عدالت نے زیر التوا چالان رکھنے والی گاڑیوں کے رجسٹریشن کی تجدید روکنے، ملکیت کی منتقلی پر پابندی، گاڑی کو ٹرانسپورٹ پورٹل پر بلیک لسٹ کرنے اور فٹنس و پی یو سی سرٹیفکیٹ روکنے جیسے اقدامات بھی زیر غور لانے کی تجویز بھی دی۔ اس کے علاوہ ایسے گاڑی مالکان کے ڈراییونگ لایسنس کی تجدید روکنے، پہلے سے جاری لایسنس معطل کرنے اور اچانک چیکنگ کے دوران جرمانہ ادا نہ ہونے کی صورت میں گاڑی ضبط کرنے کی تجویز بھی سامنے آیی۔ یہ تجاویز بھارتی سپریم کورٹ میں ٹریفک قوانین کی ڈیجیٹل نگرانی اور زیر التوا جرمانوں کی وصولی سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران بھارتی سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے دیں۔ بھارتی سپریم کورٹ کے ججز نے تجاویز پیش کرتے ہویے موقف اختیار کیا کہ ٹریفک کے اتنی بڑی تعداد میں چالان جاری کرنا کافی نہیں اصل مسیلہ جرمانوں کی رقم کی وصولی ہے۔ سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ بھارت کی ریاستوں اور یونین ٹیریٹریز میں تقریباً 45 ہزار کروڑ بھارتی روپے کے ای چالان واجب الادا ہیں جن میں سے تقریباً 25 ہزار کروڑ روپے وصول کیے جاچکے ہیں۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم

⚡
YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Kuch bhi poochein — Roman Urdu mein jawab dunga.