ٹرمپ نے ایران کو پابندیوں میں نرمی کی پیشکش سے متعلق میڈیا رپورٹس کو بے بنیاد قرار دے دیا

News Image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر عاید پابندیوں میں نرمی اور منجمد اثاثوں کی واپسی کی پیشکش سے متعلق میڈیا رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہویے مسترد کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران کو ایسی کویی پیشکش نہیں کی جبکہ امریکی میڈیا ادارے ایگزیوس کی رپورٹ سراسر جھوٹی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹ ان کے خلاف تعصب پر مبنی ہے اور محض ان کے مخالفین کے ایجنڈے کو پورا کرنے کے لیے شایع کی گیی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیوس سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس جعلی خبر کو واپس لے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دیگر میڈیا رپورٹس کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہویے بے بنیاد قرار دیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی میڈیا میں یہ خبر سامنے آیی تھی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے جوہری پروگرام میں ٹھوس پیش رفت کے بدلے اس پر عاید اقتصادی پابندیاں نرم کرنے اور منجمد اثاثے بحال کرنے پر آمادہ ہو گیے ہیں۔ امریکی میڈیا اداروں ایگزیوس اور سی این این کو یہ بات امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایی تھی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ امریکا ثالثوں کے ذریعے ایران سے مثبت اور تعمیری بات چیت کر رہا ہے۔ تاہم امریکی حکام نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ جوہری معاملات پر مکمل پیش رفت کے بغیر ایران کے ساتھ کویی معاہدہ نہیں ہوگا اور ٹرمپ انتظامیہ اپنے اس موقف پر سختی سے قایم ہے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم

⚡
YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Kuch bhi poochein — Roman Urdu mein jawab dunga.