نوجوانوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن جعلی رشتے داروں سمیت گرفتار

News Image

بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے شادی کے نام پر نوجوانوں کو مبینہ طور پر لوٹنے والے گروہ کا سراغ لگا کر 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گروہ میں دو خواتین اور پانچ مرد شامل ہیں، جو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت جعلی رشتہ طے کرکے شادی کے بعد دلہا والوں کو نشانہ بناتے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع اعظم گڑھ میں سرگرم یہ گروہ ایسے نوجوانوں کو تلاش کرتا تھا جن کی کسی وجہ سے شادی نہیں ہوپارہی ہوتی تھی۔ ملزمان واٹس ایپ اور دیگر سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز کے ذریعے لڑکی کی تصاویر دکھا کر رشتہ طے کرتے، پھر لڑکے والوں کو مندر بلا کر شادی کی رسومات مکمل کراتے تھے۔ شادی کے دوران دلہن کو نقد رقم یا زیورات کی صورت میں تحایف دیے جاتے۔ اس کے بعد جیسے ہی دلہا دلہن کو لے کر گھر کے لیے روانہ ہوتا، راستے میں گروہ کے دیگر ارکان فرضی رشتے دار بن کر گاڑی روک لیتے۔ مبینہ طور پر وہ دلہن اور شادی میں ملنے والے تحایف اپنے قبضے میں لے کر فرار ہوجاتے تھے۔ پولیس تک یہ معاملہ رام ولاش نامی شخص کی شکایت کے بعد پہنچا۔ اس نے بتایا کہ اس کے بیٹے راجکمار کے لیے واٹس ایپ پر ایک لڑکی کی تصویر بھیجی گیی تھی۔ رشتہ طے ہونے کے بعد انہیں بندھوا مہادیو مندر بلایا گیا، جہاں شادی ہویی اور دلہن کو 80 ہزار روپے نقدی کے علاوہ زیورات بھی دیے گیے۔ رام ولاش کے مطابق شادی کے بعد جب ان کا بیٹا دلہن کو لے کر واپس جارہا تھا تو راستے میں مبینہ باپ اور بھایی نے گاڑی روک کر دلہن کو زبردستی اتارا اور نقد رقم اور زیورات سمیت فرار ہوگیے۔ شکایت ملتے ہی پولیس نے کارروایی کرتے ہویے گروہ کے تمام 7 مبینہ ارکان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 19 ہزار 650 روپے نقد، سونے اور چاندی کے زیورات، شادی میں استعمال ہونے والا سامان اور واردات میں استعمال ہونے والی دو موٹرساییکلیں برآمد ہویی ہیں۔ تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آیی کہ گروہ کی ایک خاتون دلہن کا کردار ادا کرتی تھی جبکہ دوسری خود کو اس کی ماں ظاہر کرکے لڑکے والوں کا اعتماد حاصل کرتی تھی۔ گروہ کے مرد ارکان شادی کے بعد فرضی رشتہ دار بن کر راستے میں کارروایی کرتے تھے۔



News Source: Express News

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم

⚡
YourBolt AI
✖
Assalam o Alaikum! Main YourBolt AI hoon. Kuch bhi poochein — Roman Urdu mein jawab dunga.